Urdu news
Tariq. نواز شریف بلا مقابلہ مسلم لیگ ن کے صدر منتخب سابق وزیراعظم 6 سال بعد دوبارہ اپنی . Tariq. جماعت کے صدر منتخب ہوئے ہیں ساجد علی منگل 28 مئی 2024 15:17 لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی 2024ء ) سابق وزیراعظم نواز شریف بلا مقابلہ مسلم لیگ ن کے صدر منتخب ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف 6 سال بعد ایک بار پھر پارٹی کے صدر بن چکے ہیں، ن لیگ کے سابق صدر شہباز شریف کے پارٹی عہدے سے استعفے کے بعد نئے صدر کے انتخاب کے لیے الیکشن ہوا، جس میں پارٹی صدر کے عہدے کیلئے نواز شریف کے 8 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے، نواز شریف کے چاروں صوبوں سے الگ الگ کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ پارٹی صدر کے امیدوار کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت صبح 10 سے 12بجے تک کا تھا، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد سے بھی سابق و...